نوپورشرما کو گرفتارکیاجائے:سدارامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔نوپورشرماکے خلاف کریمنل مقدمہ عائدکرتے ہوئے گرفتار کرنے کا مطالبہ کرناٹکا کے اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پیغمبر محمدﷺکے تعلق سے منفی بات کرنا درست نہیں ہے اور اُن کی شخصیت بڑی ہے،اس سے مذہبی منافرت پھیلتی ہے۔اس وجہ سے نوپور شرماکے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،جس سے دوسروں کو بھی سبق ملے گا۔سدارامیانے مزیدکہاکہ احتجاج کے نام پر کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،پُر امن طریقے سے احتجاج کریں اور جو لوگ پُر امن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی جائے۔