ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر نِنچِنا پبلک اسکول میں بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔شہر کے نٹولی میں واقع نِنچِنا پبلک اسکول میں یومِ عطیہ دہندگانِ  خون کے موقع خون کا عطیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ،اس موقع پر اسکول طلباء کے والدین ،اسکول عملہ اور دیگر انسانی ہمدردی رکھنے والے احباب نے اپنے خون کو عطیہ کیا ۔40 سے زائدافراد نے اس موقع اپنے خون کو دوسرے لوگوں کی جان کے تحفظ اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس عمل میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو ایک انسان کے تینگ( تیئں) دوسرے انسان کی زندگی کے احساس کو اجاگر کرتا ہے،بلڈ دونیشن کیمپ میں ڈائریکٹر بلڈ سینٹرداونگیرے شکنتلا ، مینجر ریونسدپا ، صدر یس ننگپا ،شرتی انعامدار اکاڈمک ڈائریکٹر کے علاوہ ،ننِچنا پبلک اسکول پرنسپل نسرین خان،نائب پرنسپل روپا و دیگر اسکول عملہ شریک رہا۔