بنگلور: کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے برخواست ہونے کے بعد سینئر ادباء اور کارکنوں کو جان لیوا خطوط موصول ہورہے ہیں، اس معاملے کے سلسلے میں بسویشور انگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بسویشور نگر کے رہائشی مصنفڈاکٹر وسندھرا بھوپتی کو 29 مئی کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہواجو کہ ہاویری ضلع کے رانی بینورقصبے کے پوسٹ آفس سے پوسٹ ہواہے۔اسی طرح سے مفکر ڈاکٹر بنجاگیرے جے پرکاش کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس کے بعد شکایت درج کرائی۔ شاعر ویربھدرپا کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔ایسے خط پہلے بھی کئی بار آ چکے ہیں۔ ادباء نے کہاہے کہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جائے ۔
