لائوڈ اسپیکر پر روک لگانے مہم چلانےہائی کورٹ نے دئے احکامات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور : مذہبی مقامات پر لائوڈ اسپیکر پر روک لگانے کیلئے مہم چلانے کیلئے کرناٹکا ہائی کورٹ نے کرناٹکا حکومت اور محکمئہ پولیس کو ہدایت جاری کی ہے ۔ سال 2010 کے سائونڈ پولیو شن قانون کی خلاف ورزی کئے جانے کے سلسلے میں ایک سماجی کارکن گریش بھردواج نے ایک عوامی مفاد عامہ دائر کی ہے جس کی سنوائی کرناٹکا ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی بنچ نے کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے۔ اس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان لائوڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع قرار دئیے جانے کے باوجود جلسے ، تقاریب اور خصوصی ایام میں رات 10 بجے سے 12 بجے تک لائوڈ اسپیکر کے استعمال کے لئے خصوصی منظوری دی گئی ہے ، سال کے 15 دنوں کے لئے یہ خصوصی منظوری ہے ، اسکے علاوہ لائوڈ اسپیکر کی منظوری کیلئے علیحدہ کمیٹی بنائی گئی ہے اور ہر لائوڈ اسپیکر کیلئے صرف دو سال کیلئے لائسنس دیا جارہاہے ۔ دو سال کے بعد لائوڈ اسپیکر کے لائسنس کو رینیویل کروایا جاسکتاہے ۔ اس پر ہائی کورٹ نے کہا کہ صوتی آلودگی یعنی سائونڈ پولیوشن کو روکنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں ؟۔ کتنے مذہبی مقامات کو نوٹس دی گئی ہے ؟۔ مذہبی مقامات کا سروے کرتے ہوئے کیا رپورٹ لی گئی ہے ؟۔ رات کے وقت لائوڈ اسپیکر کے استعمال کو روکنے کے لئے کس طرح کی مہم چلائی جارہی ہے اس تعلق سے عدالت کو اگلے تین ہفتوں میں تفصیلات مہیا کی جائے۔