داونگیرے؛۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے اعلان کئے گئے پانچ یقینی اسکیموں میں ایک اسکیم گروہا لکشمی کا افتتاح 30 اگست کو میسور میں ہوگا اس سے پہلے دیگر اسکیمات کو ہری جھنڈی دکھاگئی ہےاور اس اسکیم کے ذریعہ لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ گروہالکشمی اسکیم کے ذریعہ گھر کی ذمہ دار خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ریاستی حکومت کی جانب سے ماہانہ 2000 ہزار روپیئے جمع کئے جائینگے ۔عورت کی معاؤنت کے طور پر ریاستی حکومت گھر چلانے والی عورتوں کا تعاؤن کرنےکے مقصد کے تحت اس اسکیم کے ذریعہ ریاستی حکومت الیکشن سے پہلے کئے اپنے وعدے کے مطابق پانچ اسکیموں میں اہم اسکیم گروہا لکشمی کا افتتاح 30 اگست کو میسور میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی و ضلع نگران کا ر وزیر یس یس ملیکارجن نے کیا ،مزید اُنہوں نے کہا کہ سابق اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی ،وزیر اعلیٰ سدارامیا ،نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار میسور کے اس میں اجلاس میں گروہا لکشمی اسکیم کا افتتاح کرینگے،اسی طرح تمام ضلعوں میں اس اسکیم کاافتتاحی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ اس اجلاس میں آپ کا تعاؤن ضروری ہے افسران کی بھی ان اسکیمات کو پہنچانے میں بڑی ذمہ داری ہوگی۔واضح ہوکہ داونگیرے ضلع میں اب تک3لاکھ 25 ہزار مستفیدین اس اسکیم کیلئے اپنا رجسٹریشن کرواچکے ہیں اور جو باقی 30 تاریخ تک اپنے ناموں کا رجسٹریشن کرالیں ۔
