شیموگہ : لاک ڈاؤن کے دوران گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جانی چاہئے ۔اس بات کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی و کے پی سی سی ترجمان کے بی پرسنا کمار نے اصرار کیا۔انہوں محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ کوویڈ 19 وباء کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جس سے روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء کو خریدنے کیلئے کوئی متبادل راستہ نکالنے کے بجائے گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دینا عوامی مخالف اور نامناسب عمل ہے۔یہ سچ ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت کو روکے بغیر اس وباء کو روکنا ناممکن ہے ، اسی طرح یہ بھی قابل ستائش ہے کہ محکمہ پولیس بھی دن رات لوگوں کی صحت کے بارے میں فکر مند ہے۔لیکن روز مرہ کی خریداری کیلئے موٹر سائیکلوں ، کاروں کا استعمال نہ کرنے کی پابندی سے عوام کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسےغریب خاندان جن کے پاس ایک مہینہ تک کا سامان خریدنے کی طاقت نہیں ہوتی انہیں روزانہ دکانوں کے دروازے پر جانا پڑتاہے۔،اسپتال جانے ، ٹیکے لگانے ، اسپتال میں مریضوں کو دوائی ، کھانا دینے کیلئے گاڑیوں کا ہوناضروری ہے۔ کے بی پرسننا کمار نے عوام کی جانب سے ضلعی ایس پی سے درخواست کی ہے کہ گاڑیوں کو نقل وحمل کرنے کا موقع دیں اور ویکسین لگوانے والی خواتین، بزرگ افراد، کو سفر کرنے کیلئے آٹو رکشا کیلئے بھی اجازت دینے پرزور دیا ہے۔
