سید عابد کو بہترین معلم کا ایوارڈ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے اخلاص انگلش اسکول میں خدمات انجام دے رہے سید عابد ایس کے کو پچھلے دنوں بنگلوروکے فالکن فائونڈیشن اور آل انڈیا ملی کائونسل کے اشتراک سے منعقدہ تعلیمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین معلم کاایوارڈ دیاگیاہے۔سید عابد ایس کے اخلاص انگلش اسکول میں علم الحساب کے معلم ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے ان کے تربیت یافتہ طلباء کی کامیابی کی شرح میں بہترین کارگردگی دیکھی گئی ہے۔اس دفعہ فالکن فائونڈیشن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے بہترین معلم کا ایوارڈ دیاہے۔تقریب میں راجیہ سبھا رکن پارلیمان ناصر حُسین اور سینئرآئی اے ایس آفیسرایل کے عتیق اور فالکن فائونڈیشن کے سربراہ عبدالسبحان کے ہاتھوں یہ ایوارڈدیاگیا۔اس موقع پر انہیں ینگ بیسٹ ٹیچر کا بھی خطاب دیاگیا۔