کانگریس کے مسلم لیڈران کے تعلق سے سوشیل میڈیا پر سخت تنقید 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
 عشقِ رسولﷺ سے زیادہ عشقِ راہول میں مگن ہونے کا الزام
شیموگہ ۔: پچھلے دنو ں بھارتیہ جنتاپارٹی کی معطل شدہ ترجمان نوپور شرما اور لیڈر نوین جندل کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کے سلسلے میں جہاں ملک بھر کے عام مسلمان احتجاجات کرتے ہوئے اپنی قربانیاں پیش کررہے ہیں وہیں کانگریس کے مسلم لیڈران کی جانب سے مکمل خاموشی کو لے کر سوال اٹھایا جارہاہے کہ کیا کانگریس کے مسلم لیڈروں کے سامنے عشق رسول ﷺ کا کوئی جذبہ ہے بھی یا نہیں جبکہ کانگریس کے قومی لیڈر راہول گاندھی پر ہورہی قانونی کارروائیوں کے خلاف ہونے والے احتجاجات میں کانگریس کے مسلم لیڈران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر نہ صرف احتجاجات کررہے ہیں بلکہ اپنے آپ کو گرفتاریوں کے لئے بھی پیش کررہے ہیں ۔ کانگریس کے مسلم لیڈروں نے اس پورے معاملے میں پوری طرح سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے چاہے وہ بات قومی سطح کی ہو یا پھر مقامی سطح پر ۔ حالانکہ کانگریس پارٹی اپنے آپ کو مسلمانوں کی ہمدرد کہلواتی ہے اور مسلمانوں کا ساتھ دینے کی بات کرتی رہی ہے لیکن مسلمانوں کے پیشواء و پیغمبر محمد مصطفیٰ کی شان میں ہونے والی گستاخی پر نہ راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا نہ ہی احتجاجات میں شہید ہونے والے مدثر ، ساحل کے تعلق سے اپنی ہمدردی کا مظاہرہ کیا ، راہول گاندھی تو دور کی بات خود کانگریس کے مسلم لیڈروںنے اپنی زبانوں کو جنبش دینا بھی گنوارا نہیں سمجھے جبکہ آج جمعہ ہونے کے باوجود ریاست کے مختلف مقامات پر کانگریس کے مسلم لیڈران اپنے آپ کو راہول گاندھی کے لئے لاٹھی ڈنڈے کھانے کے لئے تیار ہوکر نکلے تھے اور کچھ نے گرفتاریاں دے کر اپنے آپ کو کانگریس کے مجاہدین کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ سوال یہ ہے کہ کیاکانگریس پارٹی اور اسکے مسلم لیڈروں میں اتنی بھی حس باقی نہیں رہی ہے کہ وہ پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں ہونے والی گستاخیوں کے تعلق سے نہ احتجاج کیا گیا ، نہ میمورنڈ م دیا گیا ، نہ ریالی نکالی گئی اور نہ ہی کہیں کم از کم کسی اسٹیج پر مذمتی بیان دیا گیا ۔ حالانکہ کانگریس پارٹی میں ایک شعبہ اقلیتی بھی ہے جس میں 80 فیصد اراکین اور عہدیدار مسلمان ہیں انکی طر ف سے بھی کوئی موقوف ظاہر نہیں کیا گیا ۔ سوشیل میڈیا میں اس تعلق سے سخت تنقید ہورہی ہے باوجود اسکے کانگریسی مسلمان صرف اور صرف راہول کی گاندھی کی محبت کا ثبوت دےرہےہیں ۔ جتنی محبت کانگریس کے راہول سے جتائی جارہی ہے اگر اس کا آدھا جذبہ بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے تعلق سے پیش کیا جاتا تو شاید آخرت بھی کامیاب ہوجاتی اور راہول کے مجاہد ہونے کے بجائے پیغمبراسلام محمد ﷺ کے غازی کہلاتے ۔