الہلال انگلش اسکول میں دسویں جماعت میں کامیاب طلباء کیلئے تہنیتی اجلاس کاانعقاد; فسطائی قومیں ہمیں تعلیم سے محروم کرنا چاہ رہی ہیں:عابداُللہ اطہر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کسی بھی قوم کی ترقی کاانحصار اُس قوم کے تعلیمی معیار پر ہوتاہے،ہمیں چاہیے کہ ہماری نسلوں کو تعلیم سے آراستہ کریں،جب تک ہم اپنا تعلیمی معیار نہیں بڑھائینگے تب تک ہم دوسری قوموں کے مقابلے پیچھے ہی رہ جائینگے۔اس بات کااظہار وظیفہ یاب پرنسپال محمد عابداُللہ اطہرنے کیاہے۔شہرکے الہلال انگلش اسکول لشکرشیموگہ میں پچھلے تین سالوں سے دسویں جماعت میں کامیاب طلباء کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس کاانعقادکیاگیاتھا،جس میں عابداُللہ اطہرنے مہمان خصوصی کے طو رپر شرکت کرتے ہوئے کہاکہ شہرِشیموگہ میں ہماری قوم کے کئی تعلیمی ادارے موجودہیں جواپنی خدمات کو بخوبی انجام دے رہے ہیں،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان اداروں میں اپنے بچوں کوتعلیم دلوائیں،کیونکہ آج کے پُر فتن دورمیں فسطائی قومیں ہمارے بچوں کو تعلیم سے دوررکھنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کررہی ہیں ،اس لئے اپنے کے روشن مستقبل کیلئے اپنی قوم کے تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوائیں۔اس موقع پر الہلال انگلش اسکول کے سکریٹری پرویزاحمدنے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی ہمارے طلباء وطالبات نے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیاہے،یہ سب ہمارے اساتذہ کی کوششوں اور والدین کے تعائون کا نتیجہ ہےجس سے ہماری اسکول کے نتائج ہر سال بہترین ثابت ہوئے ہیں۔اس موقع پر کامیاب طلباء نے بھی اپے تاثرات پیش کرتے ہوئے تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہاکہ کس طرح اساتذہ نے کوویڈکے دوران ہماری تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی اور ہر مرحلہ پر ہماری مددکی،جس کا نتیجہ یہ ہواکہ ہم امتیازی درجات میں کامیاب ہوئے۔جلسے کی صدارت الہلال انگلش اسکول کے نائب صدر مختار سلیم نے کی۔اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ اردو پڑھنے والے طلباء کافی ذہن ہوتے ہیں،مگر اچھی کارگردگی کیلئے تھوڑی محنت درکا ہوتی ہے،ہمارے ادارے میں ہر بچے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بچے اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔جلسے کاافتتاح طالب العلم محمد سالک کی قرات سے ہوا،عرفہ کونین نے نعت کانظرانہ پیش کیا۔اسکول کی پرنسپال ریشمار محمودنے مہمانوں کااستقبال کیا۔جلسے میں تمام کامیاب طلباء وطالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔اسی دوران الہلال انگلش اسکول میں تقریباًتیس سال کی خدمت کرنےکے بعد سبکدوش ہونے والی معلمہ منیر النساء کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔اس جلسے میں الہلال انگلش اسکوک کے تمام ٹرسٹیان کے ساتھ ساتھ کثیر تعدادمیں کامیاب طلباء کے والدین نے شرکت کی۔ معلمہ عشرت سلطانہ کے شکریہ پر جلسے کااختتام ہوا۔