بی ایڈمیں عائشہ پروین کوملے تین گولڈ میڈل؛ایم ایڈ میں صادیقہ بانو نے حاصل کئےدو گولڈ میڈل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کوئمپویونیورسٹی کے31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اس دفعہ مسلم طالبات نے نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ ایم ایڈ کے شعبے میں شیموگہ شہرکی صادیقہ بانونے یونیورسٹی کیمپس میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس دفعہ دو (2)گولڈ میڈل اور چار اعزازی سرٹیفکیٹ حاصل کئے ہیں ۔ اس کامیابی پر صادیقہ بانو کا نے کہاکہ تعلیم ہی خواتین کی ترقی کو ہموار کرتی ہے اور اسی سے ملک کی بنیادیں مضبوط ہوتی ہیں ،تعلیم کے ذریعے سے ہی اپنے مستقبل کو سنوارا جاسکتاہے اس لئے ہر لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وہیں شرالکوپہ کی طالبہ عائشہ پروین شیخ نے بی ایڈکے شعبے میں تین (3)گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔عائشہ پروین نے اپنی ابتدائی تعلیم سرکاری اردو اسکول میں حاصل کی تھی،ان کے والد انورشیخ والدہ فریدہ بیگم جوکہ دونوں سرکاری اسکول کے معلمین ہیں۔اس موقع پر عائشہ پروین شیخ نے روزنامہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ میں نے یونیورسٹی میں بی ایڈکے شعبے میں تین گولڈمیڈل حاصل کئے ہیں یہ میری شروعات ہے،میں مزید تعلیمی شعبے میں ترقی کرنے کی خواہشمند ہوں،میرا مقصد یوپی ایس سی کے ذریعے سے قوم وملت کی خدمت کرناہے اس کیلئے میں ابھی سے تیاری کررہی ہوں۔خدانخواستہ یوپی ایس سی میں کامیابی نہیں ملتی ہے تو تدریسی خدمات کو ترجیح دونگی۔