چنگیری : دن دہاڑے مسجد کے سکریٹری کا قتل ، فیصلے سے ناراض شخص نے انجام دی واردات 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
چنگیری : آج شہر میں صبح ایک قتل کی واردات انجام پائی ہے جس میںایک شخص نے مسجد کے سکریٹری کا قتل محض اس وجہ سے انجام دیا کیونکہ سکریٹری نے فیصلہ اس کے حق میں نہیں دیا تھا ۔ مقتول کی شناخت ذاکر کے طورپر کی گئی ہے جو نیلور کی جامع مسجد کے سکریٹری تھے اور پیشے سے بس کے ایجنٹ تھے جبکہ قاتل کی شناخت سلیم حمالی کے طورپر کی گئی ہے ۔ آج صبح سلیم نے مقتول ذاکر کو کسی بات کا بہانہ بنا کر چنگیری لایا ہوا تھا ، دونوں نے چائے پی پھر جیسے ہی کینٹین سے باہر نکلے ، سلیم نے اس پر بے رحمی کے ساتھ حملہ شروع کیا جس کی وجہ سے ذاکر شدید زخمی ہوچکا تھا ۔ اس معاملے کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ سلیم نے ایک خاتون سے دوسری شادی کی تھی لیکن وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ تنازعہ میں تھا، جب یہ معاملہ لے کر دوسری بیوی مسجد کمیٹی کے پاس انصاف کے لئے پہنچی تو مسجد کمیٹی نے سلیم سے خاتون کا قلع کروایا جس سے سلیم ناراض تھا، اسی بات کو لے کر سلیم نے ذاکر کاقتل کردیا ۔ سلیم نے جس بے رحمی سے ذاکر کا قتل کیا ہے اسے لے کر سوشیل میڈیامیں شدید تنقید ہورہی ہے اور یہ سوال پوچھا جارہاہے کہ یہاں کے مسلمان اس ظالمانہ حرکت پر خاموش کیوںہیں ؟۔ اگر یہی حرکت کو ئی ہندو انجام دے دیتاتو سارے مسلمان یکجاہوکر انصاف کامطالبہ کرتے اور شور شرابہ کردیتے جبکہ ایک ذمہ دار شخص کی موت پر خاموشی بنائی گئی ہے اور قاتل کے خلاف کوئی آواز نہیں کیوں نہیں آواز اٹھارہاہے ؟۔ بتایا گیا ہے کہ اسلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔