چکمگلورو:۔صفا بیت المال چکمگلورکی جانب سےغریبوں،بیواؤں اورمعذوروںکر ہر ماہ وظیفہ اور راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔شادی بیاہ اور فوری علاج کیلئےامداد کی جاتی ہے یہ تمام خیر کے کام عوام کے تعاون اور گھروں کے غیرضروری چیز وں سے ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کی جاتی ہے۔اسی سلسلے میں ادارے کی جانب سے کنڑی اسکول تمل کالونی، الامین اردو اسکول بازار میدان، اردو اسکول رامنھلی،اردو اسکول شانتی نگر میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق بچوں میں اسکول بیاگ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صفا بیت المال کے صدر حافظ عبدالرئوف مظہری،حافظ مدثر سکریٹری صفا بیت المال اور حافظ عرفان کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔
