شیموگہ:”چھوٹا کارڈ بڑا فائدہ”قول کے تحت منی پال آروگیہ کارڈ منصوبے کو پچھلے کئی سالوں سے جاری کیاگیاہے،امسال منی پال آروگیہ کارڈ مہم کاآغاز شروع ہوچکاہے،اس سےلوگ استفادہ کرسکتے ہیں۔اس بات کااظہاراسپتال کے مینجر موہن شیٹی نے کیاہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ منی پال اسپتال میں یہ کارڈ بڑاہی معنی خیز ہے ،پورے گھرکے افرادکیلئےمفیدہے،اس سے سماج کے ہر فرد کو فائدہ پہنچے گا۔یہ کارڈ صرف شیموگہ میں ہی نہیں بلکہ ریاست و بیرونی ریاست میں بھی بڑے پیمانے پر لوگوں کو دیاجارہاہے۔اس اسکیم کے مطابق ہر سال ایک فردکیلئے 300 روپئے اداکرنے ہونگے اور اگر بیوی وبچوں کو بھی اس کارڈکی سہولت درکارہوتو600 روپئے اداکرنے ہونگے ، جبکہ چار افراد سے زیادہ لوگوں کیلئے کارڈ لینا ہوتو 750 روپئے اداکرنے ہونگے۔اس کارڈ کو لینے پر منی پال اسپتال کے چار علاقوں میں موجود شعبوں میں رعایتی دام پر علاج کیا جائیگا، کارڈرکھنے والوں کو اوپی ڈی میں 50 فیصد،لیاب میں 30 فیصد،ان پیشنٹ کیلئے25 فیصداور کوویڈمریضوں کیلئے سرکار سے طئے شدہ قیمت پر10 فیصدکی رعایت ہوگی۔اس کے علاوہ سٹی اسکیان،ایم آر آئی اور الٹراسائونڈ کے ٹیسٹ کیلئے20 فیصدکی رعایت دی جائیگی۔کارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 9448790127 یا پھر 8105282146پررابطہ کیاجاسکتاہے۔پریس کانفرنس میں سرینواس بھاگوت نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مریض کستوربااسپتال میں علاج کے دوران راست طور پر منی پال کارڈ بنواسکتے ہیں۔پریس کانفرنس میں منی پال کارڈکیلئے شیموگہ کے نمائندے آنا وجیندرا،نوین وغیرہ موجودتھے۔
