رکن اسمبلی فنڈ سے100 بیڈ پر مشتمل ایم پی ایم شادی محل کوویڈ سینٹرمیں تبدیل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بھدراوتی:۔بھدراوتی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بی کے سنگمیش نے اپنے رکن اسمبلی کے فنڈ سےجملہ1 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایم پی ایم شادی محل کو کوویڈ سینٹرکاآغاز کیاہے۔انہوںنے شہرکے پیپر ٹائون میں واقع ایم پی ایم شادی محل میں کوروناکے مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 100بیڈ پر مشتمل کوویڈ سینٹرکی شروعات کی ہے۔اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہ آنے والے دنوںمیں اس سینٹرمزید وسیع کیاجائیگا۔اسی کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی سنگمیش کے ذاتی خرچ سے2 ایمبولنس کی سہولت فراہم کی گئی ہے،اسی طرح نیوٹائون ستیہ سائی سیوا سمیتی کی جانب سے ایک ایمبولنس اور دھرمستلا گراماابھیرودھی یوجناکی جانب سے ایک ایمبولنس کی سہولت تعلقہ کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔اولڈ ٹائون سرکاری اسپتال کومکمل طو رپر کوویڈ کے مریضوں کیلئے مختص کیاگیاہے۔رکن اسمبلی سنگمیش نے اس بات یقین دہانی کرائی کہ ضرورت پڑنے پر اپنی ذاتی خرچ سے ضرورت مندوںکی مددکرینگے۔اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر راجیش سرگی ہلی،تحصیلدارجی سنتوش کمار،ایم وی اشوک،سوم شیکھریاوغیرہ موجودتھے۔