ریاستی کابینہ کی نشست میں اہم منصوبوں پر لیا گیا فیصلہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی قیادت میں کابینہ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں حکومت نے ریاست کی ترقی کیلئے کئی اہم پروجیکٹوں پر اتفاق کیا ہے۔ کابینہ کی نشست کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے وزیر مدھوسوامی نے بتایا کہ کابینہ کا اجلاس آئندہ ماہ منعقد ہونے جارہا ہے ، آج اس پر بحث ہوئی ہے، جس کے تحت بہت ساری تجاویز موصول ہوئی اور کئی اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ ان میں اہم ہیٹی گولڈ مائنز کی ترقی پر زور دیا گیا ہےاور دوسری طرف کھدائی کیلئے 307 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ 436 نمّا کلینک منصوبے پر رضامندی کا اشارہ ملا ہے۔ 438 میڈیکل آفیسر، 438 نرس کی آسامیاں پرُ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 438 معاونین لکچررس کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ٹھیکداری کی بنیاد پر بھرتی کی اجازت ہے۔ بنگلور کے تمام وارڈوں میں کلینک شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے 103 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ چکوڈی میں 32 کروڑ کی لاگت دی گئی ہے۔ موڈی گیرے کورٹ کی تعمیرکیلئے12 کروڑ، کولار ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کیلئے 22 کروڑ، شرینواس پور میں کورٹ کمپلیکس کیلئے 12 کروڑ، بیلاری کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 121 کروڑ، کندراگولامیں عدالت کی عمارت کیلئے 32 کروڑکی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے اجازت دی گئی ہے۔جوگل سڑک کی تعمیر کیلئے 22.20 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ سرسی بلاک اسپاٹ تعمیر کی اجازت اور بیلگام میں ایک دکان تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ کی بنیاد پر دکان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پانڈوا پورا شوگر فیکٹری لیز پر دی گئی ہے۔ نیرانی شوگرس کو لیز پر دیا گیا۔ اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے 24 کروڑ روپے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیکٹری نہیں چلا سکتے، اس لیے بلا سود قرض دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔کوٹی کار ٹاؤن پنچایت نے 24 گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 224 کروڑکی امداد دینے پر اتفاق کیا ہے۔صفائی کرمچاریوں کیلئے ہارڈ شپ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ماہانہ 2000 ہارڈالاؤنس دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صفائی کرمچاری کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔ جے ایس ایس تنظیم کو 9 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داونگیرے دوڈاباتی میں دینے کی اجازت دی گئی ہے۔یادگیری ضلع میںپینے کے پانی کے منصوبے کیلئے 2054 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔ چکانائیکناہلی کو پینے کے پانی کی فراہمی اور بورویل کے پانی کی فراہمی کیلئے 435 کروڑ کی امدادمنظور کی گئی ہے۔مدے بہال اور سندھی کو پینے کے پانی کی فراہمی کی اجازت دی گئی ہے۔ کثیر گاؤں پینے کے پانی کے منصوبے کیلئے 1385 کروڑ روپے مختص کئے گئےہیں۔ کوپل ضلع میں پانی کی فراہمی کیلئے 33 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ بسواکلیان گاؤں کے لیے پینے کے پانی کی اسکیم کیلئے 99.64 کروڑ کی امدادمنظور کی گئی ہے۔سوانور اور شگگائوںکیلئے پانی کے منصوبے کی خاطر 830 کروڑ روپے کی امداد منظور کی گئی ہے۔ ہانگل تعلقہ کے دیہاتوں کو پانی کی فراہمی کیلئے 335 کروڑ روپے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ ہاویری کیلئے 51 کیلئےشفاف پانی کےمنصوبے کیلئے 150 کروڑ کی لاگت منظور کی گئی ہے۔