دسمبر میں انتخابات ہونے کے امکانات:ایچ ڈی کمارسوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست میں اسمبلی انتخابات دسمبر میںہی ہونےکے امکانات ہیں،جے ڈی ایس کے لیڈران اور کارکنان ابھی سے تیاری کریں۔یہ ہدایت سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے دی ہے ۔ انہوں نے یہاں پارٹی دفترمیں جنتا مترا مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ بنگلورومیں کم ازکم پندرہ حلقوں میں کامیابی کیلئے جدوجہد کرنی ہےا ور اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں ۔ ودھان سبھا اور بی بی ایم پی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کارکنان تیاررہیں،بنگلورومیں ہماری طاقت مرحلہ وار بڑھ رہی ہے۔راجا راجیشوری نگرمیں جے ڈی ایس کی طاقت زیادہے،یہ بات کارکنان اپنے ذہن میں بٹھا لیں ۔جس وقت ہماری پارٹی ریاست میں اقتدارپر تھی،اُس وقت پارٹی نے لوٹ مار نہیں کی تھی۔موجودہ حکومت لوٹ مار کررہی ہے،اس پر مکمل طو رپر حاشیہ لگانے کیلئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں ۔ بھگوان کے آشیرواد سے میں دو دفعہ وزیر اعلیٰ بن چکاہوں اور اب تیسری مرتبہ واحد اکثریت والی جماعت بن کر اقتدارمیں آئینگے۔ کانگریس اوربی جے پی دونوں ہی عوام کو گمراہ کررہے ہیں،اب مزید انہیں یہ موقع نہیں دیاجائیگا۔