حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے میں ناکام:یوٹی قادر

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔ کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر یو ٹی قادرنے کہا کہ ریاستی حکومت قدرتی آفات کی وجہ سے بحران سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ بارشوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے کئی اضلاع اور خاص طور پر ساحلی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ عوام پریشان ہونے کے باوجود حکومت گہری نیند میں ہیانہوں نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اُلال میں ساحل پر کئی مکانات تیز لہر اور سمندری کٹاؤ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ ”جب قدرتی آفات کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو حکومت کو فوری جواب دینے میں کیا رکاوٹ ہے؟ اُلال کے سی گراؤنڈ علاقے میں تقریباً 15-20 مکانات سمندری کٹاؤ سے تباہ ہونے کا خطرہ ہیں۔ سومیشور کے قریب بووی کسی بھی وقت بہہ سکتا ہے۔ پچھلے دو سالوں کے دوران بٹاپڈی جانے والی سڑک سمندری کٹاؤ کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے،اور مطالبہ کیا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر بات کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔