غیر قانونی شراب کی فروخت پرسخت کارروائی کی جائے:وزیر داخلہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: غیر قانونی شراب فروخت کرنے والی دکانوں کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کے احکامات وزیر برائے داخلی امور ارگا گیانیندر نے دئےہیں۔ انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے شراب اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کے تعلق سے اکھیلاکرناٹکا جاگرتی ودیکے کے ساتھ متعدد محکموں میں ہم آہنگی کے خدمات انجام دینے کے بارے میں منعقدہ نشست میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو بری لتوں سے پاک کرنے کیلئے ایک جدوجہد کی شکل میںحکومت کام کررہی ہے۔ پچھلے سال ٹنوں کی تعداد میں منشیاتی چیزوں کو پولیس نے ضبط کیا تھا، جسے پچھلے مہینے تباہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی تنظیم واداروں اور عوام کے منفی تعائون کی وجہ سے نوجوان نسلوں کو مکمل طور پر سدھارنا ممکن نہیں ہوپارہا ہے۔ ریاست میں لاء اینڈ آڈر پر بھی منشیات کے مضر اثرات رونما ہورہے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ منشیات کے استعمال پر روک اورغیرقانونی فروخت پر مکمل پابندی کو لیکرحکومت فکر مند ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ شہرکی میگان اسپتال میں قائم کئے گئے منشیات سے پاک کرنے والے خصوصی وارڈ کو اسی ماہ کے اندر شروع کیا جائے۔وزیر موصوف نے ضلعی پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ تمام اسکولوں اورکالجوں میں منشیات سے ہونے والے مضراثرات کے بارے میں واقف کروانے کے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکام کو ہدایت دی کہ جو بچے تعلیم کے درمیان ہی اسکول چھوڑ چکے ہیں ان پر خصوصی نگاہ رکھیں اورانہیں واپس اسکول لانے کیلئے کوشش کریں۔ اس موقع پر ایس پی لکشمی پرساد، ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی، اکھیلا کرناٹکا جاگرتی ویدیکےٹرسٹ کے نمائندے اور دیگر حکام موجود تھے۔