واستو شاستر کیلئےمشہور گرو چندرشیکھر گروجی کا قتل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ہبلی :سادہ واستو شاسترکیلئے شہرت حاصل کرنے والے چندر شیکھر گروجی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیاہے۔چندر شیکھر گروجی کو ہبلی کے آنے کل کراس کے قریب ایک نجی ہوٹل میں آج بے رحمی سے قتل کردئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس پورے واقع کا منظر یہاں کےخفیہ کیمروں میں قید ہوچکا تھا جس کومنظرعام پر لایا گیا ہے۔ یہ مناظر دل دہلانے والے بتائے گئے ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق چندرشیکھرگروجی ہوٹل کے ریسپشن ہال میں عام دنوں کی طرح ہی گئے ہوئے تھے۔ انکے عقیدت مند انکا انتظار کررہے تھے۔ عقید ت مندوںکا بھیس بدل کر آئے ہوئے قاتلوں نے پہلے گروجی کے پیر چھوئے اوراسکے بعد اس کےساتھی نے پہلا وار چاقو کے ذریعہ انکے سینے پر کردیا جسکے بعد پیر چھورہے شخص نے بھی انہیں باری باری کرکے چاقو رسید دیا۔اس منظر کودیکھنے کے بعد وہاں موجو د دیگر افراد وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ اسطرح چندرشیکھر گروجی کو قاتلوں نے ایک بعد دیگر 60 مرتبہ چاقو سے وارکرکے موت کےگھاٹ اتارنے کی بات کہی جارہی ہے۔ بعدازاں یہ قاتل وہاں سے فرار ہوگئے۔ یہاں سوال یہ پیداہورہا ہے کہ دن دہاڑے اتنی بربریت کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے جس سے ریاست کی عوام خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے۔