شیموگہ :۔سابق رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمار نے وزیر نگران کار کے ایس ایشورپا پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ایشورپاخوشیوں کیلئے رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انہیں وگنا سنتوشی اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ وزیر موصوف کو لوگوں کی زندگیوں سے زیادہ مرنے والوں کےلئے انتظام زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ انہیں خوشیوں سے شاید کوئی ناراضگی ہے۔سابق رکن اسمبلی نےآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہر تک ہی محدود رکھنے والے لاک ڈائون کاکیا مطلب یہ بے معنی ہے؟۔ پہلے ہی ریاستی حکومت کی طرف سے پیش کردہ ہدایتی احکامات کے مطابق وزیر ایشورپا کے جاری کردہ تمام پابندیوں پر عمل پیرائی ہورہی ہے۔اس کےبعد بھی انہوں نے صرف شہر تک ہی محدود سخت لاک ڈائون نافذکیاہے یہ مضحکہ خیز ہے ۔ وزیر اعلیٰ سدرامیانے حکومت سےغریبوں کو 10 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا توایشورپا نے کہا کہ کیا ہمارے پاس نوٹ پرنٹ کرنے والی مشین ہیں۔ عوام کو سہولت دینے کی بات کہی جائے تو وزیر خود اسطرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ لوگ پہلے ہی جان چکے ہیں کہ آپ کے پاس حکومت چلانے کی طاقت نہیں ہے۔ ویکسینیشن کا انتظام کریں ، سبزی اورپھلوں کو گھروں تک پہنچانے کا نظام بنانےکی بجائے نگران کاروزیرشمشان کا دورہ کررہےہیں۔ چتاگار کا انتظام آخری انتخاب ہونا چاہئے تھا، انہیں تو انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کا انتظام کرنا چاہئےتھا،انہیں وباء کو پھیلنے سے روکنے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈائون کے نافذ کرنے کے تعلق سےضلعیڈپٹی کمشنر نے واضح کردیاہے کہ ریاستی حکومت کے فرمان کے مطابق ہی لاک ڈائون جاری رہےگا، لیکن وزیر کا بیان لوگوں کو الجھن میں ڈال رہا ہے۔وزیر کو اسپتالوں میں آکسیجن ، آئی سی یو سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دینی چاہئے تاکہ لوگ زندہ رہیں لیکن وزیر مرنے والوں کو جلانے کی سہولت کیلئے سنگھ پریوارسے ہاتھ ملا کر کام کررہےہیں یہ قابل مذمت ہے۔
