نائب صدرہند کے انتخاب کیلئے مسلم امیدوار کی تلاش،عباس نقوی یا عارف محمد ہوسکتے ہیں نائب صدر

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔بھارت میں صدرِہندکیلئے ہونے والےالیکشن میں بی جے پی کی جانب سے دروپدی مرمو اور اپوزیشن جماعتوں  کی طرف سے یشونت سنہا کو امیدوار بنایاگیاہے،اس کیلئے نائب صدرکی امیدواری کیلئے شدید مقابلہ چل رہاہے۔خصوصاً مسلم امیدوار اس عہدے کو حاصل کرنے کی دوڑمیں لگے ہوئے ہیں۔بی جے پی کےلیڈر مختا رعباس نقوی،عارف محمد خان،نجمہ ہیپت اللہ کانام سرِ فہرست ہے،اس کے علاوہ سکھ سماج سے تعلق رکھنے والے کپیٹن امریندرسنگھ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔مسلم سماج کے اقلیتی امور کے وزیر رہے چکے مختارعباس نقوی اور سابق مرکزی وزیر نجمہ ہیپت اُللہ کا نام اس دوڑ سرِ فہرست ہے،اس کے علاوہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندرسنگھ بھی اس دوڑمیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔نائب صدرکے عہدے کیلئے مسلم سماج سے تعلق رکھنے والے بہتر شبیہ کے امیدوارکو بی جے پی تلاش کررہی ہے،اس تعلق سے بی جے پی کے سینئرلیڈروں میں تبادلہ خیال کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔این ڈی اے نے عارف محمد خان،مختار عباس نقوی،نجمہ ہیپت اُللہ اور امریندرسنگھ میں سے کسی ایک کو امیدواربنانے کی کوشش ہورہی ہے۔حالانکہ بی جے پی نے دروپدی مرموکو صدرہند کا امیدوار بناکر پہلے ہی سیاسی حلقے میں حیرانگی پیداکی ہے،اب نائب صدرکے عہدے کیلئےکس کانام طئے کرتی ہے یہ دیکھنا ہوگا۔