شیموگہ :بی ایس یڈیورپا کی زیرقیادت والی بی جے پی حکومت ،عوام کے مفادات اور ملک کے معاشی بحران پر قابو پانےسے زیادہ اشتہارات پر پیسے لٹارہی ہے اورلعنت ہے ایسی فضول خرچی پر جو عوام سے بڑھ کر اپنے فروغ کو ترجیح دیتی ہے۔یہ الزام ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے الزام میں بتایا کہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے محض فضول خرچی کررہی اور عوام کا نقصان کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یڈیورپاحکومت نے سال 2020-21میں اپنے حکومتی پروگرام اورمنصوبوں کے اشتہارات کیلئے تقریباً90.102کروڑ روپئے مختص کئے ہیں جوصرف اورصرف فضول خرچی ہے۔حکومت کے پاس جہاںبڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خزانے میں کوئی نقد رقم موجود نہیں ہے،وہیں یڈیورپا حکومت نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا سہارا لیکر اپنے سرکاری منصوبوں کے اشتہاراتکیلئے اتنی بڑی رقم خرچ کی ہے ۔تمام حکومتوں کا اپنے پروگراموں اور منصوبوں کی تشہیر کرنا ایک عام بات ہےلیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کیا اس باراتنے سخت معاشیبحران کے دوران اشتہار ات کے لئےاتنے بڑے اخراجات کو خرچ کرنا ضرورت تھا؟۔مالی مشکلات کے دوران زیادہ سے زیادہ فضول خرچی پچھلے 3 سالوں کے دوران ہوئی ہےاور ریاستی حکومت کی ناکامی اوربدنامی کی ایک وجہ یہ بھی ثابت ہوا ہے۔ معاشی بحران کے درمیان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو اشتہاراتکیلئے فراہم کردہ رقمکے جملہ اعدادوشمار درج ذیل ہیں۔سال 19-2018میں 40 کروڑ/20-2019میں 40 کروڑ/21-2020میں 96 کروڑ، اشتہارات کیلئے مختص کردہ بجٹ کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیںکہ سال 19-2018کیلئے07.76کروڑ، 20-2019 کیلئے80.62 کروڑ، اور سال21-2020 کیلئے90.102 کروڑ روپئے۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے حکومت کوفوری طور پر جاگنے اور ریاست میں عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
