بی بی سی میڈیا دفتر پر آئی ٹی حملے کے خلاف احتجاج 

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے :۔بی بی سی میڈیا دفتر پر انکم ٹیکس (آئی ٹی ) حملے کے خلاف شہر میں کرناٹکا ورکنگ جرنسلٹ اسوسیشن کی جانب سے  ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے جمع ہوکر اخباری نمایندوں نےہاتھوں پر کالاپٹہ باندھے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ وزیر اعظم کو ایک عرضداشت پیش کرتے ہوئے ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے صدر ای یم منجوناتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا دفتروں پر آئی ٹی کا حملہ جو ہوا یقینا جمہوریت کا چوتھا ستون جس کے ذریعہ سماج میں پائے جانے والے نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور برسر اقتدار کے غیر مناسب فیصلوں کی نوک و پلک درست کرتے ہوئے برسرِ اقتدار کو لوگوں کے جذبات و احساسات کا احساس دلانے کے کام میں اپنی ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دینے میں مشغول  معاشرے میں اپنی پہچان باقی رکھنے میں کامیابی سے میڈیا جس کو آزادی کے ساتھ اپنا کام کرنے میں روکاؤٹوں کو کھڑا کرنا اور میڈیا پر دباؤ کے ذریعہ اُن کی آزادی کو چھین نے کی کوشش لائق مذمت ہوے،اور اس عرضداشت و مذمت کو درج کرتے ہوئے صحافی اپنی آزادی کو بحال رکھنا چاہتے ہیں اور ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن داونگیرے سختی کے ساتھ انکم ٹیکس کے ذریعہ بی بی سی دفتر حملے کی سختی کے مذمت کرتا ہے،اس موقع پر ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے خزانچی اے فخرالدین ،ننگو جی راؤ ،جے یس ویریش ،ہیچ  ین پرکاش ،آر سی تپے سوامی، رامے گوڈا،اے ین ننگپا، چندرشیکھر، گرومورتی،نندکمار،اے بی رُدرمہ،کرشنا، شیومورتی ،محمد رفیق ، کیمرہ مین شانتا کمار،چدانند،وغیرہ شریک رہے۔