دہلی:۔ حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں پر سماعت کرنے کیلئے سپریم کورٹ رضامند ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ اگلے ہفتے کرناٹک حجاب پر پابندی کے معاملے کی سماعت کریگا۔۔چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ مناسب بنچ کے سامنے اگلے ہفتے سماعت ہوگی، درحقیقت پرشانت بھوشن نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہوکر جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔حجاب کیس میں اصل درخواست گزار لڑکیاں اور دیگر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔حجاب پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل کرناٹک ہائی کورٹ کی فل بنچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کے واجب عمل کا حصہ نہیں ہے۔یونیفارم کا تعین بنیادی حق پر ایک معقول پابندی ہے اور کرناٹک حکومت کے حکم پر مہر ثبت ہو گئی ہے۔ حجاب پر پابندی کے خلاف درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حکومتی حکم کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا۔
