شیموگہ : ہرشاکے قتل کے بعد شیموگہ کے مسلم عمائدین نے یہ وعدہ کیا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی شرانگیزی یا پرتشدد واقعات کو رونماہونے نہیں دیا جائیگا لیکن مسلم عمائدین کا یہ وعدہ جھوٹا ثابت ہواہے ، یہ بیان کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کے یس ایشورپا نے دیاہے ۔ انہوںنے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا بجرنگ دل کے لیڈر کانت راجو پر حملہ اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم غنڈے اب بھی اپنی حرکتوں کو انجام دے رہے ہیں ، چار ماہ قبل شہر میں ہرشا نامی نوجوان کو ملک دشمن عناصر نے قتل کیا تھا ان پر لگام کسنے کے لئے ہی ین آئی اے تحقیقات کو انجام دینے کے لئے دبائو ڈالا گیا تھا جس کے مطابق مرکزی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کو ین آئی اے کو سونپی ہے باوجود اسکے اب اور مسلم غنڈوں کی حرکتیں تیز ہوچکی ہیں ، اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کا یقین وزیر اعلیٰ نے دلایا ہے ۔ کچھ مسلم غنڈے جان بوجھ کر بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بنارہے ہیں ، یہ دیکھ کر ہندو سماج چپ بیٹھنے والا نہیںہے ، جلد ہی وزیر داخلہ کے ساتھ اس معاملے میں بات کی جائیگی ۔
