باگل کوٹ : معاوضے کے طورپر ملنے والی رقم کو ایک خاتون نے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کو واپس لوٹانے کا حیرت انگیز واقعہ باگل کوٹ میں پیش آیا ہے ۔ پچھلے دنوں ضلع کے کیرور میں پیش آنے والے فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی مزاج پرسی کرنے پہنچے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے زخمیوں کو معاوضے کے طورپر 2 لاکھ روپئے ادا کئے ، اس وقت ایک خاتون نے غم و غصے کو اظہار کرتے ہوئے رقم کو واپس لوٹانے کی کوشش کی ، جب سدرامیا نے رقم لینے سے انکار کیا تو خاتون نے سدرامیا کے پہرے کے لیے تعینات پولیس گاڑی پر پیسے پھینکے ، اس دوران خاتون نے بتایا کہ ہم نے کچھ کیاہی نہیں تھا تو ہم مسلمانوں پر حملہ ہوا ، ہمارے لوگ زخمی ہوئے ، ہمارے مسائل کو پوچھنے والاکوئی نہیں ہے ، صرف الیکشن کے وقت صورت دکھائی جاتی ہے اس لئے ایسے پیسوں کی ہمیں ضرورت نہیں ۔ حالانکہ سدرامیا نے خاتون سے گزارش کی کہ وہ پیسے رکھ لے اور مسائل بیان کرے ۔ باوجود اس کے عورت پورے غصے کے ساتھ دو لاکھ روپیوں کی گھٹیاں پولیس ویان پر دے مارے ۔ اس واقعے سے لوگ حیرت زدہ ہوگئے ، کچھ وقت کے لئے سدرامیا بھی ششد رہ گئے ۔
