مسجد نبویؐ کے 100 دروازوں کی دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے؟

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
مدینہ:۔جب زائرین یا نمازی مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوتے ہیں، تو ان کی توجہ مسجد نبوی ﷺ کے دروازوں کی طرف مبذول ہوتی ہے۔ مسجد خیر الانام ﷺ کے دروازوں کی خوبصورت زینت زائرین کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے جبکہ ان کی زبانوں پر درود و سلام کی صدائیں ہوتی ہیں۔مسجد نبوی ﷺکے امور کی جنرل پریذیڈنسی ایجنسی جس کی نمائندگی دروازے کی جنرل ایڈمنسٹریشن کرتی ہے وقتاً فوقتاً ایسے پروگراموں کے ساتھ دروازوں کی توجہ اور دیکھ بھال کے عمل کے لیے ایک منصوبہ مرتب کرتی ہے جس سے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق دروازوں کی صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاتا ہے۔مسجد نبوی کے دروازوں کی تعداد 100 ہے۔ جہاں ایک دروازے کی چوڑائی 3 میٹر، اونچائی 6 میٹر اور موٹائی 13 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے، جب کہ ہر دروازے کا وزن تقریبا ایک چوتھائی ٹن کے برابر ہے۔گیٹس کا جنرل ڈیپارٹمنٹ مسجد نبوی ﷺ میں زائرین اور نمازیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے ضروری دیکھ بھال اور خدمات کی نگرانی اور ان کی خدمت کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے کی ذمہ دار ہے تاکہ زائرین اور نمازیوں کو مسجد نبوی میں دوران عبادت ہرممکن راحت اور سکون فراہم کیا جا سکے۔جنرل ایڈمنسٹریشن زائرین اور نمازیوں کی مسجد نبوی ﷺمیں آمد پر خدمات کی سہولت فراہم کرنے کی خواہشمند ہے اور کارکنوں پر زور دیتی ہے کہ وہ زائرین کا مناسب طریقے سے استقبال کریں اور مسجد نبوی ﷺ میں انکے داخلے اور باہر نکلنے کے عمل کو آسان بنا ئیں ۔ انتظامیہ نے ملازمین اور مبصرین کو بھی چوبیس گھنٹے مسجد نبوی ﷺ کے دروازوں کو کھلا رکھنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بناتی ہے تاکہ مسجد میں کھانے پینے کی اشیا بغیر اجازت کے اندر نہ لائی جا سکیں۔