کانگریس ایم ایل اے کے بعد بی جے پی ایم ایل اے نے کہا،ہندودھرم نہیں ہے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بلگائوی:۔کرناٹک میں ہندودھرم کے نام پر بڑے پیمانے پر سیاست چل رہی ہے۔گذشتہ روز کانگریس کے قدآوار لیڈر ستیش جارکیہولی نےکہاتھاکہ ہندو لفظ فارسی کالفظ ہےا ور اس کے معنی توہین آمیز ہوتے ہیں،ایسے میں اس لفظ کا استعمال نہیں کرناچاہیے۔اسی بیان کے پیچھے اب بی جے پی کے رکن اسمبلی رمیش کتی نے کہاکہ ہندو دھرم ہے ہی نہیں یہ صرف شناخت ہے اور طرزِ زندگی ہے۔ایک طرف ہمالیہ کی پہاڑیاں ہیں تو دوسری طرف بحرہند ہے،اسی طرح سے سندھ کا علاقہ الگ ہے جہاں پر رہنےو الے لوگوں کو ہند یا ہندو کہتے ہیں ،جس طرح سے یوروپین،آسٹریلین ، امریکن کہاجاتاہے اسی طرح سے ہندو کہاجاتاہےجو حقیقت میں شہریت یا قومیت کی پہچان ہے۔رمیش کتی کا یہ بیان سوشیل میڈیاپر گردش کررہاہے۔