18تا44 سال کے لوگوں کو فی الوقت نہیں ملے گی ویکسین،مانگے تھے6کروڑ،لیکن ملے صرف7 لاکھ ڈوز

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔ریاست میں18تا44سال کے عمروالوںکو کوویڈکی ویکسین دینے کا جو فیصلہ کیاگیاتھا اب وہ14 مئی سے اگلے احکامات جاری ہونے تک ملتوی کیاگیاہے۔ریاستی وزارت برائے صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت نے18 تا44 سال تک کے عمروالوں کے مریضوں کو کوویڈ ویکسین لینے کا فیصلہ لیاتھا لیکن ویکیسن کی کمی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوپارہاہے۔7مئی سے ریاستی حکومت نے45 سال سے زائد عمرکے لوگ جنہوں نے پہلی ویکسین لی تھی انہیں بقیہ ویکسین دینے کیلئے18 تا44سال کے لوگوں کو فی الوقت ویکسین روک کر پہلے لے چکے لوگوں کو ویکسین دینے کی تیاری کی ہے۔دریں اثناء ریاست کےچیف سکریٹری نے بتایاہے کہ کرناٹک حکومت نے مرکزی حکومت سے3کروڑ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا مطالبہ کیاتھا،لیکن اب تک صرف 7لاکھ ہی ڈوز دستیاب ہوئے ہیں۔ریاست میں200 مقامات پر ان ویکسین کو ذخیرہ کیاگیاہے،فی الوقت کرناٹک کیلئے6 کروڑ ویکسین کی ضرورت ہے۔ریاستی حکومت نے اسپوٹنک کمپنی سے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے،جلدہی یہ ویکسین ریاست کو فراہم کی جائینگی۔ریاست میں اس ویکسین کی تیاری کیلئے اب تک کوئی کمپنی سامنے نہیں آئی ہے۔