بنگلورو:۔بنگلورو کےآرآر نگر نیشنل ہل ویو پبلک اسکول کو اسی اسکول کے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالب العلم نے بم ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔اس بات کا انکشاف پولیس نے تحقیقات کے بعد کیا ہے ۔ 21جولائی کو دسویں جماعت کے پہلے سیمسٹر کاامتحان تھا اس وجہ سے بچے نے منصوبہ بندی کے تحت بم ڈالنے کے سلسلے میں ایک ای میل روانہ کیاتھا۔اس معاملے کو پولیس نے سنجیدگی سے لیااو ر آر آر نگر پولیس نے آئی پی اڈریس کی جانچ کرتے ہوئے طالب العلم کا پتہ لگایا۔پولیس نے اس طالب العلم کو تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کی اس کے بعد اسےریمانڈ روم کو بھیج دیاہے۔
