شیموگہ: کرناٹکا مینارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن نےسال 2022-23 کیلئے کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی کے ذریعہ منتخب کردہFRESH/CET/NEET اقلیتی طلبہ کیلئےاریومنصوبے کے تحت ایجوکیشن لون کیلئے آن لائن عرضیاں طلب کی تھیں لیکن محکمہ نے عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے31 جولائی تک بڑھادی ہے۔ عرضیاںبذریعہ آن لائن محکمہ کی ویب سائٹ www.kmdconline.karnataka.gov.inکے ذریعہ داخل کرنا ہوگا۔ محکمہ کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے کہ اہل امیدواروں کیلئے یہ ایک سنہرہ موقع ہے اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں اوراس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر عرضیاں داخل کریں۔
