ایچ ڈی کمارسوامی سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی:آصف مسعود

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں،آنے والے دنوں میں ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدارمیں آئیگی اور مقامی سطح پر بھی کانگریس پارٹی کی جیت یقینی ہے۔اس بات کااظہارسابق کارپوریٹر آصف مسعودنےکیاہے۔انہوں نے مختلف اخبارات وسوشیل میڈیامیں جاری کردہ تصویرکی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اُس تصویرمیں میں نہیں ہوں،مگراُس میں میرا تذکرہ کیاگیاہے،جس وقت ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدارمیں آنے کا یقین ہے،اُس دوران پارٹی کے مفادکے خلاف کام کرنا بے وقوفی ہوگی اور اس سے پارٹی اور خودذاتی طور پرنقصان بھی ہوگا،اس وجہ سے ہم پارٹی کے خلاف کسی بھی طرح کا قدم نہیںا ٹھارہے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم اس بات کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ دوسری پارٹیوں سے کانگریس پارٹی کیلئے کارکنوں کو لایاجائے مگر کمارسوامی سے ملاقات کی جوبات کی جارہی ہے وہ سراسر غلط ہے۔پارٹی کے کارکنان ہویا عام لوگ اس خبر کونظرانداز کرنے کی کوشش کرتاہوں۔