انوگرھا اومنس کالج میں پیش کی گئی صلاحیتوں کی مثال؛طلباء کی جانب سے فوڈ ایگزبیشن کا ہو ااہتمام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

منگلورو:۔منگلوروضلع کے کلڑکا میں انوگرھا اومنس کالج کے طالبات نے اپنی صلاحیتوں کی مثال پیش کی اور محدود لیکن بے مثال فوڈ ایگزبیشن کا اہتمام کیاتھا۔جس کاافتتاح ایم جی گروپس کے ڈائریکٹر انجینئر محمد ابراہیم نے کیا۔کلڑکا جو ریاست کا نہایت حساس علاقہ ہے وہاں پر اقلیتی مسلم طالبات کی بہتر تعلیم کیلئے انوگرھا اومنس ایجوکیشن انسٹیٹیویٹ کے تحت اومنس کالج کاقیام کیاگیاہے جہاں پر پرائمری سے لیکر ڈگری کالج تک کی تعلیم طالبات کو دی جاتی ہے۔طالبات نےاپنی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ اپنی صلاحیتوں کالوہا منوانے کیلئے اس فوڈ ایگزبیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پرفوڈ ایگزبیشن کاافتتاح کرنے والے انجینئر محمدا براہیم نے طالبات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم زندگی کا اہم حصہ ہے اور طالبات کوتعلیم کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی کی بھی تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے،اپنی زندگی میں دینِ اسلام کے طریقوں کو اپناتے ہوئے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔مزید انہوں نے انوگرھاتعلیمی ادارے کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہاکہ یہ نہایت خوش ائند بات ہے کہ کلڑکا جیسے علاقے میں مسلم طالبات کی تعلیم کیلئے ایک اہم قدم اٹھایاگیاہے،اس طرح کے تعلیمی ادارے ہر علاقے میں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے معیاری تعلیمی ادارے قائم کرنے کیلئے مسلمانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرانوگرھاتعلیمی ادارے کے ذمہ داران موجودتھے۔