ہائی کمان نے مجھے کوئی نوٹس جاری نہیں کی ہے:ضمیر احمد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔عوامی حلقے میں بیانات دینے کے سلسلے میں ہائی کمان کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے کے تعلق سے ضمیراحمد خان نے کہاکہ مجھے اب تک کسی بھی طرح کی نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے،میں اس وقت ریاست کے مختلف مقامات پر دورے پر ہوں اور جسے نوٹس کہاجارہاہے وہ نوٹس نہیں بلکہ خط ہے،جسے میں نے اب تک پڑھانہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ ڈی کے شیوکمار ہمارے سرپرست ہیں اورپارٹی کے صدر ہیں وہ میری بات پر ردِ عمل دیں یہ ضروری نہیں ہے۔واضح ہوکہ حال ہی میں پارٹی کے نگران رندیپ سنگھ سرجے والانےضمیر احمد کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی حلقوں میں بیانات دینے سے قبل احتیاط برتیں،پارٹی کےضوابط پر عمل کریں۔