کرناٹک میں کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ دوبارہ نہ شروع ہوگیا ، ہنسور میں کسان کی خودکشی 

اسٹیٹ نیوز
ہنسور:۔تعلقہ کے ہوسور کوڈاگو کالونی میں قرض کی وجہ سے پریشان ایک کسان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ہنسور تعلقہ کے ہوسور کوڈاگو کالونی کے تمایا کے بیٹے گنیش (56) نے خودکشی کرلی۔ پسماندگان میں بیوی ایک بیٹی شاملِ ہے۔کسان گنیش نے اپنے پاس موجودڈیڑھ ایکڑ زمین پر کھیتی باڑی کے لیے گروپور ایس بی آئی بینک سے ڈھائی لاکھ کا قرض لیا ہواتھااس کے علاوہ انہوں نے ایسوسی ایشنز اور نجیب فائنانس سے بھی قرض لیا ،لیکن گزشتہ تین سالوں سے سے فصل ہاتھ نہ آنے کی وجہ سےقرض کی عدم ادائیگی سے کسان پریشان حال تھا اسی وجہ سے زہر کش گولیاں کھاکر خود کشی کر لی ہے۔