مقتول نوجوانوں کے لواحقین کو بلا تفریق معاوضہ دیں:یو ٹی قادر کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منگلورو:۔فرقہ وارانہ پس منظر رکھنےو الے تنظیموں کے ذریعے سے قتل کئے گئے نوجوانوں کو جو معاوضہ دیاجارہاہے وہ عوام کے ٹیکس کےذ ریعے سے دیاجارہاہے نہ کہ وزیر اعلیٰ اپنی جیب سے مالی امداددے رہے ہیں،اس وجہ سے منگلورو ضلع کے مختلف مقامات پرجن نوجوانوں کا قتل ہواہے اُن کے لواحقین کو بھی بلاتفریق حکومت معاوضہ دے۔اس بات کامطالبہ ودھان سبھاکے اپوزیشن لیڈر یوٹی قادرنے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کل بلارے میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اپنے دورے کے دوران شرپسند عناصرکے ذریعے سے قتل ہونے والے مسعود کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرسکتے تھے،لیکن انہوں نے ایسانہیں ،اسی طرح سے جب وہ ہوائی اڈے پر تھے تو اُس دوران اور ایک قتل ہوا،مگر انہوں نے اس معاملے پر بھی خاموشی اختیارکی ہوئی تھی۔مسعود،پراوین اور سورتکل کے محمد فاضل کے قتل کے معاملات کو حکومت سنجیدگی سے لے اور اس غیر متعصبانہ تحقیقات کراوئے اور ساتھ ہی ساتھ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے پیچھے کام کرنےو الی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔