انڈیا ٹوڈے کی حماقت;پی ایف آئی کو لیکر بنائی احمقانہ رپورٹ،کہا،سلیپرس سیلس کام کررہے ہیں ملک کی مخالفت میں

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز
دہلی:۔کسی تنظیم یا شخص کو توڑنے یا بدنام کرنے کیلئے کس طرح سے میڈیا کام کرتاہے اس کا اندازہ انڈیا ٹوڈے کی جانب سے پیش کردہ ایک رپورٹ سے لگایاجاسکتاہے۔انڈیا ٹوڈے نےپاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تعلق سے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے پاپولرفرنٹ پر متعدد الزامات عائدکئے ہیں۔یہ الزامات کس طرح سے انڈیاٹوڈے ثابت کریگا کسی کو اندازہ نہیں ہے ۔حالانکہ انڈیا ٹوڈے کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس دستاویزات موجودہیں اسی کی بناء پر وہ پاپولرفرنٹ آ ف انڈیاکی رپورٹ پیش کررہاہے۔انڈیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پی ایف آئی سماجی خدمات کے نام پر ملک مخالف سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے200 سے زائد سلیپرس سیلس کو تربیت دیتے ہوئے اِنہیں ملک کے مختلف مقامات پر ذمہ داریاں دی ہیں اور یہ خفیہ کارکنان آنے والے دنوں میں جنوبی ہندکیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اوران کارکنوں کو تربیت دینے کیلئے جنوبی بھارت میں مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ساحلی علاقوں میں مسلسل ہورہے پُر تشدد واقعات کے دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے سلسلے میں پیش کردہ رپورٹ مزید اس تنظیم کو نقصان پہنچانے کیلئے کافی ہے۔انڈیا ٹوڈے کا کہناہے کہ ملک کے مختلف مقامات پرپی ایف آئی کے مراکزپرمارے گئے چھاپوں کے دوران دستیاب ہونے والے دستاویزات سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ اگر پی ایف آئی پر پابندی عائدکی جاتی ہےتب بھی اس تنظیم کے کارکنان الگ الگ ناموں سے کام کرینگے۔اس کیلئے انہوں نے پہلے ہی تیاریاں کررکھی ہیں۔ایس ڈی پی آئی،سی ایف آئی،نیشنل اومنس فرنٹ،آل انڈیا لیگل کائونسل،آل انڈیا امام کائونسل،ریحاب انڈیا فائونڈیشن،نیشنل کانیٹریشن آف ہیومن رائٹ آرگنائزیشن،سوشیل ڈیماکریٹک ٹریڈ یونین اور ایچ آر ڈی ایف جیسی شاخیں اس تنظیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیاہے کہ یہ تنظیم سماج مخالف اور ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے اسکول وکالج ،مدرسوں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں نوجوانوں کی بھرتی کررہی ہے۔دستاویزات کے مطابق تنظیم کے ذریعے سے غرباء اور فقراء کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ہندو تنظیموں کے خلاف کھڑاکررہی ہے۔