بنگلورو:۔کوروناکی دوسری لہرکو ناکام بنانے کیلئے کرناٹکا حکومت نے جولاک ڈائون نافذکیاہے اس کی توسیع اور لاک ڈائون کے دوران متاثرہ شعبوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے پیاکیج منظور کرنے کےتعلق سے ابھی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔اس بات کی اطلاع بی ایس یڈی یورپانے دی ہے ۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈائون کی توسیع اور پیاکیج کے تعلق سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے،جلدہی اس معاملے میں فیصلہ لیاجائیگا۔انہوںنے بتایاکہ کنگیری میں ڈاکٹر بی آرامبیڈکر بھون میں ٹریاگ سینٹربنایاگیاہے،جہاں پر کوویڈ پازیٹیو مریضوں کی رہنمائی کی جائیگی۔کوویڈسے متاثر ہونے والے مریضوں کو مناسب طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور جو لوگ گھروں میں آئسیولیٹ ہوئے ہیں اُن کیلئے ادویات کاانتظام ان کے گھروں میں ہی کیاجارہاہے اوریہ اسپتالوں کے ذریعےان کے گھروں تک پہنچائی جارہی ہے۔
