چکمگلورو:۔شہر کے آزاد پارک میں آل پارٹی اور مسلمانان چکمگلور کی جانب سے ریاستی حکومت کے متعصبانہ رویہ کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔جس میں بی یس۔پی۔پارٹی ،کمیونسٹ پارٹی،ٹیپوسلطان مہا ویدیکےاور علماء کرام کے ذمہ داروں نے خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ بسوارج بومئی کے تعصبانہ رویئے کےخلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی گورنر سے گذارش کی کہ وہ فوراً حکومت کو برخاست کریں،کیونکہ انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ ریاست کی پوری عوام کیلئے ہوتاہے نہ کسی ایک فرقے کا۔جلسے میں آل انڈیا مسلم ڈیویلپمنٹ فورم کے ریاستی صدر نصیر احمد،جمشید احمد ضلعی صدر ٹیپو سلطان مہاویدیکے، غوث منیر اور غوث محی الدین ضلعی صدر کو مو سوھاردا ویدیکے،پاپولر فرنٹ اف انڈیا کے ذمہ داروں نے خطاب کیا۔جسکے بعد ضلعی ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔
