بنگلورو:۔مختلف مطالبات کو پورا کرنےکی مانگ کو لیکرٹرانسپورٹ ملازمین نے7 اپریل سے اس احتجاج کا آغاز کرنے کی بات کہی ہے،اُس کی تائید ویلفیر پارٹی آف انڈیاپوری طرح سے کرتی ہے۔اس بات کی اطلاع ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ خان نے دی ہے۔انہوںنے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ ڈسمبرمیں تین دنوں تک احتجاج کرنے کے دوران حکومت نے تحریری طور پرملازمین کے جملہ9/مطالبات کو تین ماہ کے درمیان پورا کرنے کی بات کہی تھی۔چھٹویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق تنخواہیں دینے کا مطالبہ اہم تھا۔حکومت اگر7اپریل سے پہلے ان کے مطالبات کو پورانہیں کرتی ہے تو ملازمین کے احتجاج کی تائید میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا سامنے آئیگی۔
