کرناٹکا اردو اکادمی کی جانب سے آؤ لائبریری چلیں مہم

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔کرناٹک اردو اکادمی سے اردو طلباء و طالبات کو لائبریری میں کتابوں کا مطالعہ کرنے اور پھر حاصلِ مطالعہ پر تبصرہ  (Book Review)کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔اس بات کی اطلاع کرناٹک اردو اکادمی کے رجسٹرارڈاکٹر معاذالدین خان نے دی ہے۔انہوں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئےاردو مدارس کے میر معلمین اور کالج کے پرنسپل سے التماس کی ہے کہ آپ اپنے طور پر کم از کم 20 طلبا ء کی ایک جماعت اکادمی لائبریری، کے یم ڈی سی بھون،شیشادری پورم، بنگلور-20   بلا کر لائیں اور طلبا ء میں پڑھنے کے رجحان کو عام کریں۔ طلباء کو اکادمی کی لائبریری لانے سے قبل آپ کو اکادمی سے تاریخ اور وقت کی اجازت لینا لازمی ہے ۔آپ طلبا ء کو منگل، چہارشنبہ یا جمعرات بلا کر لا سکتے ہیں۔ طلباء کے ساتھ دو اساتذہ کا ہونا ضروری ہے اور اکادمی کی جانب سے ایک ماہرِ تعلیم بھی رہنیگے۔20 طلباء کی جماعت کا انتخاب اسکول یا کالج خود کریں۔ آئے ہوئے طلبا لائبریری میں موجود اپنی پسند کی کوئی بھی کتاب مطالعہ کے لئے منتخب کر سکتے ہیں کتاب کا مطالعہ کرنے کے لئے 2 گھنٹے اور تبصرہ قلم بند کرنے کے لئے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ بہترین تبصرہ قلم بند کرنے والے طلبا کو اکادمی سے اول، دوم اور سوم انعام اور سندسے نوازا جائے گا۔