آئی ایس آئی کنکشن: ایم پی کے دونوں گرفتار شدہ نوجوان رہا

سلائیڈر نیشنل نیوز
بھوپال:۔این آئی اے نے گزشتہ روز بھوپال اور رائسین سے حافظ انس اور زبیر منصوری کو آئی ایس آئی ایس کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں حراست میں لیا تھا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے کہاکہ  حراست میں لے گیے نوجوان کا دولت اسلامیہ تنظیم سے کوئی کنکشن نہیں۔بتادیں کہ گذشتہ روز این آئی اے نے دولتِ اسلامیہ گروپ کی سرگرمیوں سے متعلق کیس میں 6 ریاستوں میں چھاپے مارے۔ ان آئی اے نے 6 ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات، بہار، کرناٹک، مہاراشٹر اور اترپردیش میں 13 مقامات پر چھاپے مارے کی تھی۔ تاہم مدھیہ پردیش سے حراست میں لے گئے دو نوجوانوں کو این آئی اے نے رہا کردیا۔وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  اب تک کی تفتیش میں یہ پایا گیا ہے ان کا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں کہا کہ نے این آئی اے اپنی معلومات عام نہیں کرتی، لیکن انہوں نے ہماری سکیورٹی ایجنسی سے جو معلومات شیئر کی ہے اس کے مطابق بھوپال سے حراست میں لیے گئے دونوں نوجوانوں کو رہا کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ این آئی اے نے کل حافظ انس کو گاندھی نگر کے عباس نگر اور زبیر منصوری کو تاج المساجد کے مدرسہ کے ہوسٹل سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا۔ دونوں نے ٹیلی گرام میں ایک اکاؤنٹ بنایا تھا، اسی کے مدنظر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ایجنسی نے دونوں کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے کلون بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہاکہ  سبھی تھانوں کو الرٹ کیا جائے گاکہ اس طرح کے مشتبہ لوگوں کو مکان کرایہ پر نہ دے اور اگر کوئی مشکوک دیکھے تو اس کی معلومات پولیس کو دیں ۔