چتردرگ:چتردرگ ضلع وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر مقرر کئے گئے اقبال حسین (ایم سی او بابو) کو کرناٹک مسلم کلچرل اکیڈمی اور بھارتیہ صوفی سنت مہا ویدیکے کی جانب سےانکے گھریلو دفتر پہنچ کر اعزاز سے نوازگیا۔تہنیت قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع وقف بورڈ میں بہت سارے مسائل ہیں۔ میں تمام ممبروں اور بزرگوں کی رہنمائی میں ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کے علاوہ وقف بورڈ سے اقلیتوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئےایمانداری سے کام کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پرکرناٹک مسلم کلچرل اکیڈمی کے صدرایم حنیف ، بھارتیہ صوفی سنت مہاویدیکے کے صدر پی سبحان اللہ، سکریٹری محمد فیض اللہ، نائب صدر ایچ پیارے جان وغیرہ نے مبارکباد پیش کی۔
