نوجوان محنت کش ہوں توآئندہ زندگی خوشگوار ہوسکتی ہے:سید سیف اُللہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔شہر کے باشاہ نگر میں واقع ملت تعلیمی و فلاحی ادارہ کے ماتحت چلنے ولے ڈاکٹر ذاکر حُسین فرسٹ کالج میں اور مثالی کرئیر سینٹرکے اشتراک سے ملت کیمپس میں روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا،جس کاافتتاح ادارہ کے بانی و اعزازی سکریٹری و سینئر کانگریس لیڈر سید سیف اُللہ نےکیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوان محنت کش ہوں تو آئندہ زندگی خوشگوار ہوسکتی ہے،کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑ انہیں ہوسکتا کوئی بھی کام ہو محنت اور لگن سے کیا جائے تو یقیناً سماج میں پہچان بنائی جاسکتی ہے،لیکن ہر کام کو ایمانداری و لگن اور اطمینان بخش طریقہ سے کیا جانا ہوگا اور کمپنی کی جانب سے ستائش حاصل کرنا بھی ضروری بات ہے،تب جاکہ ہمیں اطمینان قلب حاصل ہوگا۔سید سیف اُللہ نے نوجوانون کو اشارہ دیا اور مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی کام کو چھوٹا یا بڑا جانے بغیر کریں تاکہ اپنا مستقبل روشن بن سکے۔اس روزگار میلے میں جملہ ‘248’ امیدوار ں نے شرکت کی جن میں ‘110’ لڑکے اور ‘138’ لڑکیا ں ’21’ لڑکےاور ’09’ لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ،تقریباً 12 کمپنیوں کے نمائندے تعلیم یافتہ نوجوانون کو روزگار فراہم کرنے میلہ میں شریک ہوئے۔اس علاقہ میں دوسری مرتبہ روزگار میلہ کا انعقاد عمل میں آیا ،اس روزگار میلے میں ضلع ایمپلایمنٹ افسر گریش کے ین ،ڈپٹی ایمپلایمنٹ رویندر ڈی،ملت تعلیمی ادارے کے منتظم سید علی ،ڈاکٹر ذاکر حُسین ،فرسٹ گریڈکالج کی پرنسپل خوشتری بیگم،ڈاکٹر داوؤد محسن پرنسپل یس کے اے ہیچ پی یو کالج ،ذاکر حُسین نائب پرنسپل یس کے اے ہیچ ہائی اسکول شعبہ ،میلے کا انعقاد  کی ذمہ دار داکٹر سید عبدالقادر جیلانی،ڈاکٹر ذولقرنین باشاہ ،وغیرہ شریک رہے۔ڈاکٹر ذاکر حُسین فرسٹ گریڈ کالج لکچرار فرحانہ ڈی نے اجلاس کی نظامت کی ،معاؤن معلم نیلمہ استقبالیہ کے فرائض انجام دئے ۔صبرین ڈی آر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کے اختتامی کارروائی انجام دی۔