ٹی ای ٹی کے نتائج اسی مہینے میں جاری کئے جائینگے : وزیر تعلیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : اساتذہ کی تقرری کے لئے جو امتحان ٹی ای ٹی کے طورپر لیا جاتاہے اسکے نتائج اسی مہینے میں جاری کئے جائینگے اور اسی سال سے ٹی ای ٹی کاامتحان سال میں دو دفعہ لیا جائیگا ، اس بات کی اطلاع کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔ انہوںنے آج ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ای ٹی کا اگلا امتحان نومبر میں منعقد کیا جائیگا اسکے علاوہ ماڈل اسکول ، اسپوکن انگلش کلاسس ، مارل سائنس سمیت مختلف کورسس کے آغاز کے لئے  تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں ۔ ملک میں تعلیمی میعار کو بہتر بنانے کے لئے ین ای پی 2020 کونافذ کیا جارہاہے اسکے لئے 15 ہزار اساتذ ہ کی تقرری کی جائیگی ۔ 8101 کمروں کی تعمیر ، اساتذہ کا پرموشن ، گیسٹ لکچررز اور اساتذہ کی تقرری ، گیسٹ لکچررز کی تنخواہوں میں اضافہ اور مڈ ڈے میلس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس عہدے کو سنبھالتے ہوئے مجھے پورا ایک سال ہواہے اس دوران جو کام میں نے انجام دئے ہیں اس سے مجھے اطمینان ہے ، تعلیمی حلقے کو مزید ترقی دینے کے لئے اور نئے منصوبے عمل میں لائے جائینگے ۔