بنگلورو:داونگیرے میں پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کے امرت مہواتسواکے موقع پر لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے بی جے پی سہم گئی ہے اور اُن میں جلن پیدا ہوئی ہے،بی جے پی میں ایک طرح سے خوف کا ماحول دیکھا جارہاہے۔اس بات کااظہار سابق وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپانے کیاہے۔انہوں نے میسورومیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سدارامیا اتسواجلسے میں اُمید سے زیادہ لوگوں کی آمد ہوئی تھی،جلسہ کامیاب رہا،پیسے دیکر بلانے پر بھی اتنے بڑے پیمانے پر لوگ جمع ہونا مشکل ہے لیکن سدارامیاکی محبت میں یہاں لوگ جمع ہوئے تھے۔قریب پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی تھی،یہ ایک تاریخی پروگرام ہے،اس پروگرام سے کانگریس میں تاز ہلچل ہوئی ہے مگر کانگریسیوں کو چاہیے کہ وہ اس جوش کو برقرار رکھیں بلکہ خاموشی اختیارکرلیں۔بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سدارامیاکی یوم پیدائش پر تنقیدکررہی ہے،ہم پھر ایک مرتبہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ صرف سدارامیا اتسوانہیں بلکہ سدارامیاکی تائیدمیں منعقدہ جلسہ تھا۔آنے والے انتخابات میں تما م لیڈروں کو مل کر کانگریس کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے۔سابق وزیر مہادیوپاسے جب نامہ نگاروں نے گھر گھرترانگاکے تعلق سے پوچھاتو انہوں نے جواب دیاکہ بی جے پی کو بھارت کی آذادی کے اصولوں پر ہی یقین نہیں ہے،وہ آمریت چاہنے والے لوگوں میں سے ہیں،ملک کی سالمیت کو بکھیرنا،ملک کے آئین کے خلاف کام کرنا ان کا رویہ رہاہے،باوجوداس کے وہ گھر گھر ترنگا مہم چلاکر ترنگے کی توہین کررہے ہیں،جو اصول ترنگے کے تعلق سے اُس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
