شیموگہ: ۔کاشت کرنے والے کسانوں کوتحفظ فراہم کرنے، کو ویڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے خاندانوں کو معاوضوں کی فراہمی کو شامل کرتے ہوئے متعدد مطالبات کے مقصد سے سورب میں 75ویں آزادی کے امرت مہوتسوا کے پیش نظرپیدل ریالی نکالی جارہی ہے۔ اس بات کی اطلاع کانگریس لیڈر وسابق رکن اسمبلی مدھو بنگارپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج کلہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے 75ویں سالگرہ امرت مہوتسوا کے موقع پر ہر ضلع میں 75 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائیگا اور کل سورب تعلقہ میں ایک پیدل یاترا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی امبیڈکر کے آئین میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں۔ 150 کروڑ روپے قیمت پر پرچم کی تقسیم کی جارہی ہے۔ بی جے پی جو مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور گوا میں پچھلے دروازے سے اقتدار پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن تھا جب ہم سب نے مل کر آزادی کی جدوجہدکی تھی۔ آج بی جے پی سے پاک ریاست کی تعمیر کیلئے ہمیں لڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام ان لوگوں کو معاوضہ فراہم کرنے کیلئے پیچھے ہٹ رہے ہیں جنہوں نے اپنا گھر کھو دیا ہے۔ حکومت افسران پر کنٹرول کھو چکی ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے مرنے والوںکیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی معاوضہ جاری نہیں کیا ہے۔کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے کسانوں کو نوٹس بھیج کر جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے کسانوں کے مفاد کے تحفظ میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں سابق ایم ایل اے کے بی پرسنا کمار، آر پرسنا کمار، ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش، ڈاکٹر شرینواس، منجوناتھ، این رمیش، کلگوڑو رتناکر، ادے کمار شیٹی اور دیگر شامل تھے۔
