جانسن اینڈ جانسن بے بی پائوڈر ہوجائیگا بند

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔جانسن اینڈ جانسن کمپنی ٹالک پائوڈر کی فروخت کو اگلے سال کے آغاز سے ہی دُنیا بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کمپنی نے لیاہے۔ٹالک بے بی پائوڈر کا استعمال صحت کیلئے مضر ہونے اور کینسر جیسی بیماریاں پیدا ہونے کی رپورٹس کی بنیاد پر کمپنی نے یہ فیصلہ لیاہے۔اس سلسلے میں دُنیا کے مختلف ممالک میں کمپنی کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی تھیں اور کمپنی پرجرمانے بھی عائدکئے گئے تھے۔امریکہ اور کینڈا میں سال2020 سے ہی جانسن بے بی ٹالک پائوڈر کو ممنوع کردیاگیاتھا۔رپورٹس کے مطابق ٹالک پائوڈرمیں استعمال ہونے والے کیمیکل صحت کیلئے مضر ہیں اور اس میں استعمال ہونے والاکیمیکل سرامکس،پینٹس اور روفنگ میڑیل میں استعمال کیاجاتاہے۔جانسن کمپنی کے خلاف دُنیا بھرمیں38 ہزار مقدمے درج کئے گئے تھے،لیکن کمپنی نے اس بات سے انکارکیا ہے کہ اس کے ٹالک پائوڈر سےکوئی نقصان نہیں ہے،باوجود اس کے وہ اگلے سال کے آغازمیں ہی بے بی ٹالک پائوڈر کے پروڈکشن اور سیلس کو روکنے کا فیصلہ کررہی ہے ۔اس کے بدلے میں دُنیا بھرمیں کارن اسٹارچ بے بی پائوڈرکو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیاجائیگا۔