شیموگہ میں کتنے کروڑ کا سرمایہ لگایاگیاہے :ڈی کے شیوکمار کا سوال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔شیموگہ اور ساحلی علاقوں میں کتنے کروڑ کا سرمایہ لگا یا گیا ہے ؟ ،ریاست میں10 لاکھ کروڑ کا سرمایہ لگانے کی بات کہی جارہی ہے،ایسے میں شیموگہ کیلئے کم ازکم500 کروڑ کا سرمایہ لگنے کی مثال دی جائے۔یہ سوال کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے اٹھایا ہے۔انہوں نے آج پارٹی دفترمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی لیڈران سدرامیا پر کتاب لکھوائی ہے ،جس کا نام سدرامیاکے حقیقی خواب۔یہ کتاب بی جے پی کے لیڈروں کی سوچ کی عکاسی ہے،اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئےاس طرح کی دیوانی حرکتیں کی جارہی ہیں،باوجوداس کے بی جے پی کی یہ حرکتیںان کی کامیابی کے اسباب نہیں بنے گیں۔شرنگیری،ننجنگڈ میں سلام آرتی کا نام کانگریس والوں نے نہیں رکھا اورنہ ہی ٹیپوسلطان کی تاریخ لکھنے والے کانگریسی ہیں۔یہ تاریخ آزادی سے قبل لکھی گئی تھی،اب اس کا سہرا کانگریس کے سر باندھا جا ر ہا ہے ۔جس وقت رامناتھ کووند صدرِ ہند تھے ،اُنہوں نے پارلیمان میں ٹیپوسلطان کی قربانیوں کو یادکیاتھا، اب بی جے پی اس تعلق سے کتاب لکھ کر خوشیاں منائے،اس سے کانگریس کو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔پچھلے اسمبلی انتخابات میں انتخابی منشورمیں جو وعدے کئے تھے اُن وعدوں کو تو پورانہیں کیا،لیکن اب لوگوں کے سامنے جانے کیلئے بی جے پی کے پاس مدعے نہیں ہیں،اس وجہ سے سماج کو توڑنےکا کام کیاجارہاہے۔جس وقت ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی اُس دوران300 مندروں کیلئےمالی امدادجاری کی تھی،اس تعلق سے بی جے پی ذکرہی نہیں کررہی ہے۔ڈی کے شیوکمار سے جب سانٹرو روی سے سوال کیاگیاتو انہوں نے بتایاکہ مجھے سانٹرو،جیا گوار ، مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیوکے بارے میں معلومات نہیں تھیں،کل ہی اس تعلق سے ایک دوست سے معلومات حاصل کی ہیں،ایسے لوگوں کا رشتہ بی جے پی کے ساتھ ہے تومیں کیوں بات کروں؟