بنگلورو: محکمہ ٹریفک نے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ 10 ستمبر سے آدھے ہیلمٹ پہننے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ٹریفک قوانین کے مطابق آدھے ہیلمٹ کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام سے اس بارے میں ہوشیار رہنے کی درخواست کی ہے۔ واضح ہوکہ یہ قانون نافذ ہونے سے قبل ہی شہر بھر کے ہر گلی اورہر موڑ پر ٹرافک پولیس کا عملہ سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ ہیلمٹ نہیں پہننے ہوئے دوپہیہ سواروں کو ٹرافک اہلکار ڈھونڈ ڈھونڈ کر مقدمہ درج کررہے ہیں۔
